بیلتنگڈی،15؍دسمبر (ایس او نیوز) ایک کرایےکے مکان میں جسم فروشی کا دھندا چلانے والے تین ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا اوراس مقصد کے لئے جن دو خواتین کو استعمال کیا جارہا تھاان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بیلتنگڈی پولیس انسپکٹر کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ کلاگُڈّے میں واقع ایک گھر میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے اپنی ٹیم کے ساتھ متعلقہ مکان پر چھاپہ مارا اور جناردھن پجاری (45سال)، جناردھن ایلانٹیلا (40سال) اور رامچندرا دیواڈیگا (45سال) نامی ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ مکان رامچندرا دیواڈیگا نے کریے پرلیاتھا اور اس میں جسم فروشی کا کاروبار جیسی غیرقانونی سرگرمیاں چلانے کے دوسرے ملزمین کو دے رکھا تھا۔ملزمین کے خلاف آئی پی سی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔